پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

کچھ بھی نہیں لایا

datetime 20  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امام غزالی رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ ایک بادشاہ تھا‘ اس کا ایک باغ تھا‘ اس کے کئی حصے تھے‘بادشاہ نے ایک آدمی کو حکم دیا کہ میرے لئے اس ٹوکری میں بہترین اور عمدہ قسم کے پھل لے آؤمگر شرط یہ ہے کہ جس حصے میں جاؤ اور وہاں تمہیں کوئی پھل پسند نہ آئے تو دوبارہ اس حصے میں نہ آنا‘وہ آدمی باغ کے ایک حصے میں داخل ہوا تو وہاں اسے کوئی پھل پسند نہ آیا‘

اسی طرح وہ ایک ایک کر کے تمام حصوں میں گیالیکن کوئی ایک بھی پھل اسکے دل کو نہ بھایا‘ جب وہ آخری حصے میں پہنچا تو حیرت ذدہ ہواکیونکہ وہاں کچھ بھی نہ تھا اور وہ شرط کے مطابق واپس ان حصوں میں جا بھی نہیں سکتا تھا۔ جہاں پھل تھے مجبوراً وہ خالی ٹوکری لے کر بادشاہ کے سامنے حاضر ہوا‘بادشاہ نے پوچھا میرے لئے کیا لائے ہو؟ اس نے جواب دیا‘ کچھ بھی نہیں لایا‘امام غزالی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ بادشاہ سے مراد اللہ تعالی کی ذات ہے‘باغ سے مراد انسان کی زندگی ہے اور ان حصوں سے مراد انسان کی زندگی کے ایام ہیں‘ٹوکری سے مراد انسان کا نامہ اعمال ہے ‘انسان کہتا ہے کہ میں کل سے نیک اعمال شروع کروں گا اور کل سے نماز پڑھوں گالیکن! کل کل کرتے ایک دن موت اسے اپنی آغوش میں لے لیتی ہے اور جو دن گزر جاتے ہیں وہ واپس نہیں آتے تو یہ اللہ کے پاس خالی دامن چلا جاتا ہے ‘اس سے معلوم ہوا کہ دنیا دھوکے کا گھر ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…