نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت اورابوظہبی کےدرمیان اہم ترین معاشی شعبوں میں متعدد معاہدے طے پاگئے ہیں جبکہ ابوظہبی کے ولی عہدومتحدہ عرب امارت کی مسلح افواج کے نائب سربراہ شیخ محمدبن زائدالنہیان بھی بھارت کے دورے پرآرہے ہیں ۔عرب میڈیاکے مطابق ابوظہبی کے ولی عہدشیخ محمدبن زائد النہیان بھارتی یوم جمہوریہ پربھارت میں ہونے والی مختلف تقریبات میں مہمان خصوصی بھی ہونگے ۔بھارت اورابوظہبی میں جومعاہدے طے پائے ہیں
ان میں ٹرانسپورٹ ،باہمی تعاون ،اختراعات وتحقیق اورمیری ٹائم ٹرانسپورٹ کے علاوہ زراعت اوراداروں کے باہمی تعاون شامل ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے ان معاہدوں سے بھارت میں نئی سڑکوں کی تعمیراورلاجسکٹس کے شعبے شامل ہیں میری ٹائم ٹرانسپورٹ کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لئے کسٹمز اور دیگر قانونی و انتظامی معاملات کو سہل بنایا جائے گا۔ دونوں ممالک میں جاری کی جانے والی میری ٹائم ٹریننگ اسناد کی باہم قبولیت کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدوں سے دونوں ممالک کے تعلقات مزیدمضبوط ہونگے