پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

گہرائی میں پھینکو

datetime 19  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک بچہ اس گندے پھٹے بوسیدہ بدبودار کمبل کو نہایت سلیقے سے تہہ لگا کر سنبھال رہا تھا جو اس کی والدہ اس کے دادا ابو کو گھر سے علیحدہ ایک کونے میں چارپائی پر لٹا کر اوڑھنے کیلئے دیتی تھی.. باپ نے پوچھا.. “بیٹا اس میلے کچیلے گندے کمبل کو اتنا سنبھال سنبھال کر ‘ پیک کرکے کیوں رکھ رہے ہو..?”
بچے نے معصومیت سے کہا.. “ابو جان! کل آپ نے بھی تو بوڑھے ہونا ہے.. آپ کو بھی اس کی ضرورت پڑے گی.. اس لئے میں آج سے ہی اس کو سنبھال کر رکھ رہا ہوں..”

باپ نے یہ سنا تو اس کو ہوش آ گیا اور اس نے اپنے والد کو گرم کمرے میں لٹا کر اعلیٰ لحاف دے کر اس کی خدمت شروع کر دی تاکہ کل میری اولاد میرے ساتھ ایسا نہ کرے..اسی طرح ایک جوان اپنے بوڑھے باپ سے تنگ آ کر اس کو دریا میں پھینکنے گیا.. باپ نے کہا.. “بیٹا ! ذرا اور آگے گہرائی میں دریا کے اندر جا کر مجھے پھینکو..”بیٹے نے کہا.. “یہاں کنارے پہ کیوں نہیں.. اور وہاں گہرائی میں کیوں..?”باپ نے جواب دیا.. “اس لئے کہ یہاں تو میں نے اپنے باپ کو گرایا تھا..”بیٹا کانپ اٹھا کہ کل یہی انجام میرا ہو گا.. وہ باپ کو گھر لے آیا اور اس کی خدمت شروع کردی..دوستو ! یہ بات ذہن سے نکال دیں کہ آج آپ اپنے ماں باپ کی نافرمانی کریں اور کل آپ کی اولاد آپ کی فرمانبردار ہو اور آپ کے لئے فتنہ ‘ آزمائش اور جگ ہنسائی کا باعث نہ بنے..کانٹے بو کر گلابوں کی توقع رکھنا عبث ہے..خزاں کے موسم میں بہاروں کی امیدیں باندھنا نادانیہے..بنجر زمینوں میں تخم ریزی کرکے نخلستانوں کے خواب دیکھنا حماقت ہے..اگر موتیے ‘ چنبیلی اور گلابوں کی پیوند کاری کرو گے تو یقینا” طرح طرح کی مہکتی خوشبوئوں کے سنگ زیست کے رنگ اور گل رنگ نظارے ہی دیکھو گے.. اس لئے کہ یہی اللہ کریم کا قانون ہے..آج سے اپنے والدین کو پھولوں کی سیج پر بٹھائیں ‘ ان کے احکامات سر آنکھوں پر رکھیں ‘ انھیں اف تک نہ کہیں.. تاکہ کل آپ کی اولاد آپ کے سر پر عزت و وقار اور قدر دانی کا تاج پہنائے..یہ دنیا دارالعمل ہے.. آخرت دارالجزا ہے.. دارالجزا میں بدلہ پانے سے پہلے اس دنیا میں ہی بہترین جزا کے حقدار بن کر دکھائیں تاکہ اللہ کریم کی رضا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت کے حقدار بن جائے‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…