منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمتہ اللہ تعالیٰ عنہ

datetime 17  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمتہ اللہ تعالیٰ عنہ کے صاحبزادہ گرامی حضرت شاہ عبدالقادر رحمتہ اللہ تعالیٰ عنہ وعظ کہہ رہے تھے کہ ایک ایسا شخص مجلس وعظ میں آ کر بیٹھ گیا جس کے پائنچے ٹخنوں سے نیچے تھے۔ پانچوں کو ٹخنوں سے نیچے لٹکانے سے حضور ﷺ نے سختی سے منع فرمایا ہے مگر اس وقت شاہ صاحب نے کچھ نہیں کہا اور وعظ جاری رہا۔ وعظ ختم ہونے کے بعد جب لوگ اٹھ اٹھ کر جانے لگے تو حضرت شاہ صاحب نے اس آدمی سے فرمایا کہ آپ ذرا ٹھہر جائے تنہائی میں مجھے آپ سے کچھ کہنا ہے۔ وہ شخص ٹھہر گیا تو آپ نے خلوت میں اس سے فرمایا کہ بھائی میرے اندر ایک عیب ہے۔ وہ یہ کہ میرا پاجامہ ٹخنوں سے نیچے ڈھلک جاتا ہے بڑی کوشش اور احتیاط کرتا ہوں کہ ایسا نہ ہو پھر بھی ہو ہی جاتا ہے ۔ اور حضور ﷺ نے فرمایا ہے کہ جو شخص فخریہ اپنی لنگی کو ٹخنے کے نیچے لٹکاتا ہے قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس کی طرف رحمت کی نظر سے نہیں دیکھے گا یہ کہہ کر شاہ صاحب رحمتہ عنہ اٹھ کھڑے ہوئے اور اپنے پائنچے اسے دکھانے لگے اور فرمایا کہ ذرا غور سے دیکھنا میرے پائنچے واقعتہً ڈھلکے ہوئے ہیں یا مجھے خواہ مخواہ کا وہم ہو گیا ہے۔تیر نشانے پر بیٹھ چکا تھا اس شخص نے حضرت کے پاؤں پکڑ لئے اور کہا کہ حضرت! آپ کے اندر یہ عیب کیوں ہوتا البتہ یہ عیب میرے اندر ہے مگر اس انداز میں آج تک کسی نے مجھے سمجھایا نہیں تھا اب میں تائب ہوتا ہوں آئندہ انشا اللہ ایسا نہیں ہو گا۔ غلط کار یا خطا کار کو ذلیل کرنا یا اس کا مذاق اڑانا اصول نصیحت و اصلاح کے خلاف ہے۔ تشدد یا تحقیر سے اصلاح نہیں ہوتی بلکہ انسان میں ضد اور تعصب پیدا ہوتا ہے۔ اس وقت قبول حق کی صلاحیتیں چھن جاتی ہیں اور تاریکی انسان کے دل کو گھیر لیتی ہے اسی لئے قرآن کریم میں حکم دیا گیا ہے کہااپنے رب کے راستے کی طرف حکمت اور اچھی نصیحت کے ذریعہ لوگوں کو بلایا کرو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…