اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

ایک بار آپ ﷺ اور پورے مدینے والوں نے سمجھا کہ سورج غروب ہو گیا اور روزہ افطار کر لیا

datetime 17  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ ایک بار آپ ﷺ سحری کھا رہے تھے کہ اتنے میں حضرت بلال ؓ آ گئے ، انہوں نے کہا کہ یا رسولﷺ سحری کا وقت ختم ہو گیا ہے، میں اذان دینے جا رہا ہوں، آپ ﷺ نماز کی تیاری فرما لیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا ٹھیک ہےتو حضرت بلالؓ چلے گئےلیکن آپ ﷺ سحری کھاتے رہے، حضرت بلالؓ واپس آئے کہ دیکھوں کیا آپ ﷺ نے کھانا پینا بندفرمایا کہ نہیں۔
حضرت بلالؓ نے آکر کیا دیکھا کہ آپ ﷺ ابھی تک کھانا کھا رہے ہیں۔ حضرت بلالؓ نے کہا کہ یا رسول اللہ ﷺ اللہ کی قسم سحری ہو گئی ہے تو آپ ﷺ نے کھانے سے ہاتھ ہٹا لیا اور کہا کہ ارے بلالؓ سحری ختم نہیں ہوئی تھی۔ تیری قسم کی وجہ سے اللہ نے صبح کو پہلے نکال دیا کہ میرے بلالؓ کی قسم جھوٹی نہ پڑ جائے۔حضرت علیؓ نے فرمایا کہ اگر بلال قسم نہ کھاتے تو جب تک اللہ کے نبی ﷺ کھاتے رہتے صبح نہیں ہوتی۔
مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اسی طرح ایک بار روزہ تھا اور گہرے بادل تھے۔ بادلوں کے سبب افطاری کاوقت صحیح معلوم نہیں ہو سکا اور پورے مدینے والوں سمیت آپ ﷺ کے اس بات پر تکیہ کرتے ہوئے کہ سورج غروب ہو گیا ہے ، روزہ افطار کر لیا۔ اتنے میں بادل ہٹ گئے۔بادل ہٹے تو سورج کھڑا ہوا تھا، جس پر سب کو معلوم ہوا کہ ان کا روزہ ٹوٹ گیا ہے۔ اس کے بعد سب نے اس روزے کی قضاکی۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…