اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی کا مال بردار طیارہ کرغستان میں گر کر تباہ ہوگیاجس کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 747 طیارہ دارالحکومت بشکک میں رہائشی علاقے کے قریب گرا جس کے نتیجے میں32 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جاں بحق ہونے والے افراد میں چھ بچے بھی شامل ہیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق حادثہ لینڈنگ کے دوران خراب موسم کی وجہ سے پیش آیا
۔ترکی وزارت ایمرجنسی کے مطابق ہانگ کانگ سے کرغز دارالحکومت جانے والا طیارہ مناس ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران موسم خراب ہونے کے باعث حادثہ کا شکار ہو گیا۔