پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پی آئی اے طیارے کو نیا مالک مل گیا

datetime 15  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسقط( آن لائن) خلیجی ملک اومان میں 4 سال قبل کریش لینڈنگ کرنے والے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے طیارے کو بالاخر اس کا نیا مالک مل گیا۔یہ طیارہ گزشتہ 4 برس سے مسقط انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایک کونے میں کھڑا ہے۔ٹائمز آف اومان کی رپورٹ کے مطابق اومان میں پی آئی اے کے کَنٹری منیجر شہزاد پراچہ کا کہنا تھا کہ 4 سال قبل حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ اب پی آئی اے کی ملکیت نہیں رہا، طیارہ انشورڈ تھا جسے انشورنس کمپنی نے ایک اومانی کمپنی کو فروخت کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شہزاد پراچہ نے کہا کہ فروخت کیے گئے طیارے میں انجن سمیت دیگر آلات نہیں ہیں، یہ صرف جہاز کی باڈی ہے جسے تربیتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔تاہم طیارے پر موجود بوئنگ 737-33 اے کا لوگو اس بات کا اشارہ ہے کہ طیارہ پی آئی اے کی ملکیت ہے۔پی آئی اے کے کنٹری منیجر کا کہنا تھا کہ طیارے پر پی آئی اے کا لوگو موجود ہونے پر ہمیں تحفظات ہیں اور ہم یہ معاملہ طیارہ خریدنے والے عہدیداروں کے سامنے اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو طیارے سے ہمارا لوگو ہٹاکر جہاز کو مکمل طور پر نیا پینٹ کرنا چاہیئے، اگر عہدیداروں نے ہمارا مؤقف تسلیم نہیں کیا تو ہم خود طیارے کو پینٹ کردیں گے۔
پی آئی اے عہدیدار کا کہنا تھا کہ کریش لینڈنگ کرنے والا طیارہ گزشتہ 4 سال سے اسی طرح ایئرپورٹ پر کھڑا ہے اور مسقط سٹی آنیجانے والے افراد اب اس طیارے کو دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کریش لینڈنگ کے باعث طیارے کے لینڈنگ گیئر کو بْری طرح نقصان پہنچا، جس کے بعد طیارے کی مرمت کرکے پاکستان لے جانے میں زیادہ اخراجات آنے کے باعث انشورنس کمپنی نے 4 سال بعد اسے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا۔۔

موضوعات:



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…