جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

تصاویر میں ماڈلز انتہائی خوبصورت کیوں نظر آتی ہیں؟

datetime 9  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) آج کل خواتین اور خصوصاً نوعمر لڑکیوں میں دبلا پتلا نظر آنے کا جنون پایا جاتا ہے اور اس کی بڑی وجہ میڈیا اور شوبز میں دکھائی جانے والی دھا ن پان حسینائیں ہیں جو ناقابل تصور حد تک دبلی دکھائی جاتی ہیں۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ سکرین اور تصاویر میں نظر آنے والے خوبصورتی کے معیار بڑی حد تک جھوٹ پر مبنی ہیں اور جدید سافٹ ویئر کو استعمال کرکے اداکاراﺅں اور ماڈلز کو اس قدر سلم دکھایا جاتا ہے کہ عام خواتین اور لڑکیاں احساس کمتری میں مبتلا ہوجاتی ہیں۔ دنیا کے مشہور ترین فیشن میگزینوں کیلئے کام کرنے والے فیشن ایکسپرٹ نے دبلے پن کے جھوٹے کاروبار کا پول کھول دیا ہے۔ اس ماہر نے Xo Vainکو دئیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ میگزینوں میں چھپنے والی خواتین کی تصاویر میں سے تقریباً 100 فیصد کو ہی ایڈیٹنگ سافٹ ویئر کے ذریعے تبدیل کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میگزین انتظامیہ کی طرف سے انہیں ایسی شرمناک ہدایات دی جاتی ہیں کہ جن کا بیان بھی مناسب نہیں۔ اکثر اوقات تصاویر میں ٹانگوں، بازوﺅں، رانوں اور کولہوں کو ان کی حقیقی شکل سے کہیں زیادہ دبلا کرکے دکھایا جاتا ہے اور کئی دیگر تبدیلیاں بھی کی جاتی ہیں۔ انہوں نے دبلے پن کے غیر صحتمندانہ اورمنفی رجحان کی سخت مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ اوسطاً ہر تصویر میں ماڈل کو اس کے اصل وزن سے تقریباً 10 کلوکم وزن دکھایا جاتا ہے لہٰذا عام خواتین اور لڑکیاں ان تصاویر سے ہر گز متاثر نہ ہوں کیونکہ یہ بڑی حد تک غیر حقیقی اور جھوٹی ہوتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…