جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

’’پاکستان بنے گا دوبئی ‘‘ گوادر سے پاکستانی عوام کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری آگئی

datetime 8  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوادرانڈسٹریل اسٹیٹ کیمیگا پروجیکٹ پر باقاعدہ کام شروع کردیا گیاجبکہ بلوچستان حکومت انڈسٹریل اسٹیٹ میں مقامی سرمایہ کاروں کو 40سال تک ٹیکس چھوٹ دینیپررضامند ہوگئی ہے۔آئندہ چند سالوں میں ایک ارب ڈالر تک سرمایہ کاری کاامکان ہے۔گوادرانڈسٹریل اسٹیٹ، گوادر انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اتھارٹی / جیڈا کے تحت ڈیپ سی پورٹ سے تقریباً 35کلومیٹر کی دوری پر تین ہزار ایکڑ اراضی پر قائم کی جارہی ہے۔جی ایم فنانس جیڈا وقاص احمد لاسی کیمطابق پہلیفیزمیں اسٹیٹ کے 500ایکڑپرترقیاتی کام فوری شروع کیے جارہے ہیں، جس کے لیے سی پیک کیتحت ایک ارب 75کروڑ روپیمل چکے ہیں، اس فنڈز سے سڑکوں، اسٹریٹ لائٹس، سیوریج اور واٹر سپلائی سمیت دیگرکام کیے جائیں گے۔دوسری جانب بلوچستان حکومت نیانڈسٹریل اسٹیٹ میں مقامی سرمایہ کاروں کوبھی 40سال تک ٹیکس چھوٹ دینیپر اصولی اتفاق کرلیا ہے اور اسے فری زون قراردینیکی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔اسی طرح صنعتی زون میں آئندہ برسوں میں تین ہزار ایکڑ کا مزید اضافہ بھی کیا جائیگا جبکہ اس کیعلاوہ مکران کیمختلف علاقوں میں انڈسٹریل زون بھی بنائیجائیں گے۔جی ایم فنانس جیڈا کے مطابق امید ہے گوادرانڈسٹریل اسٹیٹ میں رواں سال کے آخرتک 50سے100یونٹ تعمیراتی کام شروع کردیں گے اور آئندہ تین چار سال میں صنعتکاری اور سرمایہ کاری عروج پرہوگی، جبکہ کینیڈین اور جنوبی کوریاکی کمپنیوں نے گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ میں چوبیس گھنٹے بجلی کی فراہمی کی پیش کش کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…