نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پاکستان اور بھارت کے درمیان غیرجانبدار ثالث کاکردار ادا کرنے کیلئے رضا مندی ظاہر کر دی ۔ڈاکٹرملیحہ لودھی نے بتایا کہ بھارتی مداخلت سے بڑھتی کشیدگی کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ کو کردار ادا کرنا ہوگا، نئے جنرل سیکرٹری کو پاکستان میں بھارتی مداخلت کے شواہد فراہم کر دئیے ہیں ٗانہوں نے کہاکہ سیکرٹری جنرل کو سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنے کی بھارتی دھمکی ٗایل اوسی پر بھارتی اشتعال انگیزی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحانہ پالیسی سے آگاہ کیا۔سیکرٹری جنرل نے غیر جانبدار ثالث کا کردار ادا کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کی ہے ٗسیکرٹری جنرل نے انسداد دہشت گردی، افغان مہاجرین اور اقوام متحدہ کے امن مشنز کیلئے پاکستان کی خدمات کو سراہا۔