کسی کنجوس کے در پر کسی سائلنے آواز لگائی۔ ” بابا بھلا کرے یہاں دو، وہاں لو !”
کنجوس نے اپنے ملازم کو آواز دی۔ ” فیروز ہنشی جی سے کہو خدمت گار مبارک کو بلائے اور مبارک گھر کی ملازمہ کے ذریعے دروازے پر کھڑے سائل سے کہہ دے کہ بابا معاف کرو ، کوئی اور دَر دیکھو!”
سائل اس عجیب و غریب جواب رسانی پر جھنجلا کے اور آسمان کی طرف ہاتھ اٹھا کے بولا۔ “اے ربُّ العزّت ! اپنے پیارے رسول ﷺ کے واسطے جبریل سے کہیے کہ وہ میکائیل کے ذریعے اسرافیل کو طلب کریں اور اسرافیل کو حکم دیا جائے کہ وہ عزرائیل سے کہیں کہ اس ملعُون اور کنجوس رئیس کی رُوح فوراً قبض کر لیں!”
کسی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں