عورتوں نے بڑے بحث مُباحثے کے بعد ایک انجمن تشکیل دی۔ جب عہدوں کی تقرری کا وقت آیا تو یہ طے پایا کہ جس عورت کی عمر سب سے زیادہ ہو، صدارت کا منصب اسے سونپا جائے۔ عبوری کمیٹی سیکرٹری نے بآواز بلند خواتین سے درخواست کی۔ ” آپ میں جن خواتین کی عمر سب سے زیادہ ہو، براہ کرم وہ کھڑی ہو کر مطلع فرمائیں!”
اس درخواست کے بعد دس منٹ تک سیکرٹری نے جواب کا انتظار کیا لیکن جُملہ خواتین چُپ رہیں۔ آخر عبوری کمیٹی کی سیکرٹری نے دوسرے منصب کا اعلان کیا ” اور سیکرٹری کا منصب اس خاتون کو پیش کیا جائے گا جو عمر میں سب سے کم ہو گی!” پھر درخواست کی۔ ” براہ کرم وہ خاتون کھڑی ہو جائیں جو خود کو سب سے کم عمر سمجھتی ہوں!”
دوسرے ہی لمحے شریک مجلس جملہ خواتین کھڑی ہو چکی تھیں۔
عورتوں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں