جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

دیہاتی

datetime 12  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دیہاتی کا کوئی عزیز کسی جُرم میں سزا پا گیا اورشہر کی جیل میں بند کر دیا گیا، ایک عرصے بعد دیہاتی اپنے مُجرم عزیز سے ملاقات کے لیے شہر پہنچا اور جیل تلاش کرتا رہا۔ کسی سے پوچھنے میں جھجک محسوس کرتا تھا۔ کافی دیر تلاش کے بعد عاجز آ کے اُس نے کسی راہ گیر سے کہا۔ ” بھائی ! میں صُبح سے پریشان ہو رہا ہوں، براہِ کرم اک ذرا میری مدد کرو!”
راہ گیر نے پُوچھا۔ ” کہو میں تمھاری کیا مدد کر سکتا ہُوں؟”
دیہاتی نے جھنجلائے ہوئے لہجے میں کہا۔ ” میں صبح سے جیل خانے کی تلاش میں خاک چھانتا پھر رہا ہُوں، معلوم نہیں یہ منحوس جگہ کب، کہاں اور کس طرح ملے گی؟”
راہ گیر کی رگِ ظرافت پھڑکی، اُس نے دیہاتی کو ہاتھ کے اشارے سے ساتھ چلنے کے لیے کہا۔
” میرے ساتھ آؤ، میں وہاں تک پہنچنے کا انتظام کیے دیتا ہوں ” ذرا دیر بعد یہ دونوں ایک صراف کی دکان کے سامنے پہنچ گئے راہ گیر نے دکان کے اندر جگمگاتے زیورات کی طرف اشارہ کیا تم اندر جا کے ان میں سے چند زیور لے کر باہر آ جاؤ۔ تمھیں جیل خانے تک پہنچانے کا بندوبست دکاندار خود ہی کر دے گا۔”

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…