جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

ملک بھر میں متعددمقامات پرفون اور انٹرنیٹ سروس کی بندش،اصل وجہ سامنے آگئی،تفصیلات جاری

datetime 26  دسمبر‬‮  2016 |

کراچی/اسلام آباد/لاہور/کوئٹہ /پشاور( این این آئی ) پی ٹی سی ایل کے فائبر آپٹک سسٹم میں خرابی سے ملک کے مختلف شہروں میں ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس گھنٹوں معطل رہیں جس سے صارفین کو گھنٹوں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،بعض موبائل فون کمپنیوں کی سروس بھی جزوی متاثر رہی ، پی ٹی سی ایل کی تکنیکی ماہرین کی ٹیموں کی کئی گھنٹوں کی کاوشوں کے بعد انٹر نیٹ ،ٹیلیفون کی سروسز جزوی بحالی کے بعد مکمل بحال ہو گئیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سوموار کے روز پی ٹی سی ایل کے فائبر آپٹک سسٹم میں اچانک فنی خرابی پیدا ہوگئی جس سے کراچی ، اسلام آباد ،لاہور اور کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ٹیلی فون، انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل ہو گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سسٹم میں خرابی سے کراچی، اسلام آباد، لاہور/ملتان، بدین، سکھر، حب، سوراب،پشاور اور دیگر شہروں میں ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئی ہے جبکہ بعض موبائل فون کمپنیوں کی سروس بھی جزوی متاثر ہوئی ۔ پی ٹی سی ایل سسٹم میں خرابی سے پشاورمیں ڈی ایس ایل نہ ملنے سے انٹرنیٹ کا لنک ڈان ہوگیا جس سے واٹس ایپ سروس بھی بند ہوگئی۔ترجمان پی ٹی سی ایل نے بتایا کہ فائبر آپٹک سسٹم میں خرابی بلوچستان اور کراچی کے مقامات پر پیدا ہوئی ہے جہاں بلوچستان میں حب، خضدار اور سوراب میں خرابی سامنے آئی ہے جبکہ کراچی میں گلشن حدید اور نوری آباد میں فائبر آپٹک میں فنی خرابی ہوئی جس کے باعث ٹیلی فون اورانٹرنیٹ سروس متاثر ہے۔اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ کے زیادہ ترعلاقوں میں سروسز معطل ہونے سے صارفین شدید پریشان ہو گئے۔ سرکاری اور نجی دفاتر میں بھی انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئیں جس سے بڑے پیمانے پر نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔

اسلام آباد میں پی ٹی سی ایل حکام کے مطابق نارتھ اور ساؤتھ کے بعض علاقوں میں انٹرنیٹ اور لینڈلائن سروسز کو نقصان پہنچا ہے۔ اندرون پنجاب ، سندھ کے کئی اضلاع جبکہ بلوچستان میں خضدار ، اتھل، حب اور سوراب کے درمیان رابطہ منقطع ہو گیا۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ حکام نے کہا ہے کہ تکنیکی خرابی آپٹک فائبر کے منقطع ہونے کے باعث پیدا ہوئی جو بلوچستان اور کراچی میں 4 مقامات پر منقطع ہوئی۔حکام کا کہنا تھا کہ کراچی میں آپٹک فائبر گلشن حدید اور نوری آباد کے علاقوں میں منقطع ہوئی، جبکہ بلوچستان میں آپٹک فائبر اوتھل، حب، خضدار اور سوراب کے درمیان منقطع ہوئی۔پی ٹی سی ایل کے جنرل منیجر کمیونیکیشنز عمران جنجوعہ نے تکنیکی خرابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تکنیکی نقص سے ملک کے کئی شہروں میں ڈیٹا سروس متاثر ہوئی۔پی ٹی سی ایل کی تکنیکی ٹیموں کی کئی گھنٹوں کی کاوشوں کے بعد سروسز جزوی بحال ہوئیں اور اس کے بعد مکمل بحال کر دی گئیں۔
ایل

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…