بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں یہود کی سیاست نہیں چلے گی،مولانافضل الرحمان

datetime 26  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرہ(آئی این پی)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آج لوگ بے ہودہ قسم کی سیاست میں مشغول ہوگئے ہیں،ملک سے سنجیدہ سیاست ختم ہوگئی ہے،ہم نے یہودیوں کے ایجنٹوں کی نشاندہی کردی ہے،پاکستان میں یہود کی سیاست نہیں چلے گی،الزامات نہ لگائو میدان میں آکر کردار کا مقابلہ کرو،تمھارا کردار سامنے آئیگا تو تعفن اٹھے گا،چار ماہ تک اسلام آباد میں جو آلودگی پھیلائی وہ جانتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں اس وقت تاریخ کی ناکام ترین حکومت ہے،بتانا چاہتے ہیں آئندہ الیکشن میں بھی جیت ہماری ہوگی۔
وہ پیر کو نوشہر میں جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ ہماری جماعت حق کی صدا بلند کرتی رہیگی،قوم کی معیشت کو بہتر بنانا بھی قرآن کریم کی تعلیما ت ہیں،شام ،صومالیہ،کشمیر،میانمار کے مسلمانوں کی خراب حالت پر ہم خاموش ہیں ہم وہی کرتے ہیں جو امریکہ چاہتا ہے،امریکہ کسی کو دہشتگرد کہتا ہے تو ہم بھی ایسا ہی کرتے ہیں،آج لوگ بے ہودہ قسم کی سیاست میں مشغو ل ہوگئے ہیں،ملک سے سنجیدہ سیاست ختم ہوگئی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ آج ہمارے ملک میں مغربی تہذیب کے نمائندے نہیں پاکستان میں یہود کی سیاست نہیں چلے گی،ہم نے یہودیوں کے ایجنٹوں کی نشاندہی کردی ہے،میں اپنا کردار بھی جانتا ہوں،تمہارا کردار بھی جانتا ہوں،میں اپنے کردار کا مقابلہ تمہارے سے کرنے کو تیار ہوں،تمہارا کردار سامنے آئے گا تو تعفن اٹھے گا،قوم تم سے مایوس ہوچکی ہے،الزامات نہ لگائو میدان میں آکر کردار کا مقابلہ کرو،ہماری زبانیں نہ کھلوائو پھر کسی گلی سے گزرنہیں کرسکو گے،کنٹینر سیاست ملک سے ختم ہوگئی ہے،اس ملک میں مغر ب کی سیاست نہیں چلے گی۔

انہوں نے کہاکہ جس دن ماں بہنوں سے دوپٹہ چھن لیا جائے گا،غلام بن جائیں گے،بتانا چاہتے ہیں آئندہ الیکشن میں بھی جیت ہمار ی ہوگی،آپ کے چیف سیکرٹری نے تمہارے خلاف چارج شیٹ جمع کرائی۔انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس میں کہتے ہو اسمبلیوں سے مایوس ہوں،عدالت جائیں گے،عدلیہ جاتے ہو تو کہتے ہو عدلیہ سے مایوس ہیں۔ اسمبلی جائیں گے۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ چار ماہ تک جو اسلام آباد میں آلودگی پھیلائی گئی وہ جانتا ہوں،خیبرپختونخوا میں اس وقت تاریخ کی ناکام ترین حکومت ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…