تبوک(آئی این پی)سعودی عرب کے صوبے تبوک کے گورنر فہد بن سلطان نے ایک 16 سالہ لڑکی کی 70 سالہ بوڑھے سے شادی کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر حال ہی میں شہریوں کی جانب سے اس شادی پر تشویش کے اظہار کیا گیا ہے۔اس کے بعد گورنر نے ایک عدالت سے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے کہا ہے۔عدالت اس امر کا بھی جائزہ لے گی کہ آیا یہ شادی مذہبی لحاظ سے قابل قبول ہے یا نہیں ۔
متعلقہ حکام نے دونوں فریقوں کو طلب کر کے ان کے بیانات قلم بند کر لیے ہیں اور نوعمر دْلھن نے بھی اپنا بیان قلم بند کرا دیا ہے۔اس کا کہنا تھا کہ وہ بوڑھے شوہر سے اپنی شادی پر راضی ہے اور اس کو برقرار رکھنا چاہتی ہے۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ لڑکی کی رضا مندی کی صورت میں عدالت کیا فیصلہ دے گی۔