ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

خیبرپختونخوا بھی پنجاب کے نقش قدم پر چل پڑا،پرویز خٹک نے وہ اعلان کردیا جس کی تحریک انصاف ہمیشہ مخالفت کرتی رہی

datetime 25  دسمبر‬‮  2016 |

لاہو ر(این این آئی )خیبرپختونخوا بھی پنجاب کے نقش قدم پر چل پڑا،پرویز خٹک نے وہ اعلان کردیا جس کی تحریک انصاف ہمیشہ مخالفت کرتی رہی،میٹرو بس شروع کرنے کا اعلان،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پر ویز خٹک نے کہا کہ پارٹی کی پر زور فرمائش پر میں نے بھی خیبرپختونخواہ میں میگا پر اجیکٹس بنانے شروع کر دئیے ہیں، چند ہی دنوں میں میٹرو بس بھی بننا شروع ہو جائے گی ،

خیبرپختونخواہ کو بنی گالہ سے ہر گزنہیں چلایا جا تا اور میں نے کبھی بنی گالا سے ہدایات نہیں لیں ، خیبر پختونخواہ میں احتساب کمیشن کرپشن کے معاملے پر پلی بارگین نہیں کرتا ۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ سال 2018ء کے انتخابات میں پی ٹی آئی اپنی کا رکردگی کے حوالے سے تمام جماعتوں کے مقابلے میں پہلے نمبر پر آئے گی ،ہم نے اس بات کو یقینی بنا یا کہ عوام کیلئے سیاست کی جائے اور ان کیلئے فلاحی خدمات سرا نجام دی جائیں ،صوبے کے تمام ادارے بخوبی کا م کر رہے ہیں ، احتساب کمیشن مکمل طورپر آزاد اور خود مختا رہے ، یہاں ایسا نہیں ہے کہ جیسے وفاق میں حکومت او راپو زیشن نے ملی بھگت سے احتساب کمیشن کے چیئرمین کا تقرر کر رکھا ہے ، اسی لیے ہی وہ ان دونوں کے اراکین کونہیں پوچھتا، ہمارے احتساب کمیشن کا چیئرمین نہ تو حکومت کا ہے اور نہ ہی اپو زیشن کا ، خیبر پختونخواہ میں کرپشن کے معاملے پر کوئی پلی بارگین نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے میں کوئی وی آئی پی کلچر نہیں ہے اور نہ ہی میں نے کبھی ٹریفک روٹ لگوایاہے ، خیبر پختونخواہ میں کسی کیلئے بھی ٹریفک کو روکنے کی اجازت نہیں ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…