پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان کی زیر صدارت پار ٹی کااعلی سطحی اجلاس ،بڑا اعلان کردیا

datetime 24  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف نے اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ سانحہ کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے ، ہر فورم پر اٹھائیں گے، ریگولیٹرز کو وزارتوں کے ماتحت کرنے کا فیصلہ شریفوں کی جانب سے لوٹ مار کا ایک نیا طریقہ ہے اور یہ کہ وزیر اعظم اپنی اور اپنے خاندان کی کرپشن میں حائل ایک ایک رکاوٹ دور کرنا چاہتے ہیں،نیب کی جانب سے چوروں اور لٹیروں سے پلی بارگین شرمناک رسم ہے،نیب عملی طور پر کرپشن کی سرپرستی کرنے والا آئینی ادارہ بن چکا ہے، تحریک انصاف اور پختونخوا حکومت کے خلاف مبینہ شرمناک نون لیگی پراپیگنڈے کی شدید مذمت کر تے ہیں ،افتخار درانی اور فیصل جاوید سے غلط اور من گھڑت خبریں منسوب کر کے صوبے میں کرپشن کا تاثر دینے کی کوشش کی گئی۔ نون لیگ کی اس بھونڈی کوشش سے ثابت ہو گیا کہ پختونخوا کا وجود کرپشن سے پاک ہو چکا ہے ۔

ہفتہ کو بنی گالہ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پار ٹی کے اعلی سطحی اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں تحریک انصاف اور پختونخوا حکومت کے خلاف شرمناک نون لیگی پراپگنڈے کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس میں اس بات پر تفاق کیا گیا کہ ساڑھے تین سال میں نون لیگ کو گھٹیا سا الزام لگانے کے علاوہ کوئی کامیابی نہیں ملی۔ افتخار درانی اور فیصل جاوید سے غلط اور من گھڑت خبریں منسوب کر کے صوبے میں کرپشن کا تاثر دینے کی کوشش کی گئی۔ اعلامیئے کے مطابق نون لیگ کی اس بھونڈی کوشش سے ثابت ہو گیا کہ پختونخوا کا وجود کرپشن سے پاک ہو چکا ہے ۔

اجلاس مین یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہسانحہ کوئٹہ کے حوالے سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں کمیشن کی رپورٹ حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے ، ہر فورم پر اٹھائیں گے ۔ اعلامیئے کی مزید تفصیلات کے مطابق ریگولیٹرز کو وزارتوں کے ماتحت کرنے کا فیصلہ شریفوں کی جانب سے لوٹ مار کا ایک نیا طریقہ کہا گیا اور یہ کہ وزیر اعظم اپنی اور اپنے خاندان کی کرپشن میں حائل ایک ایک رکاوٹ دور کرنا چاہتے ہیں۔اجلاس میں ہونے والی گفتگو کے مطابق نیب کی جانب سے چوروں اور لٹیروں سے پلی بارگین شرمناک رسم ہے۔اورنیب عملی طور پر کرپشن کی سرپرستی کرنے والا آئینی ادارہ بن چکا ہے۔(ع ع)

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…