اتوار‬‮ ، 29 مارچ‬‮ 2026 

وزیراعظم نوازشریف اور چوہدری نثار کے درمیان کیا چل رہاہے؟اہم سیاسی رہنما نے سنگین الزام عائد کردیا

datetime 24  دسمبر‬‮  2016 |

کراچی (این این آئی) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نواز لیگ تنگ نظر جماعت ہے۔ عقل کے اندھوں کی اکثریت مسلم لیگ (ن) میں ہے ۔ پیپلز پارٹی کی تحریک سے نواز لیگ ختم ہوجائے گی۔ وہ ہفتہ کو بلاول ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے وطن واپسی آنے پر کارکن بہت خوش ہیں لیکن ان کے آنے سے مخالفین کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی 2018ء کے الیکشن جیتے گی۔ آصف علی زرداری کے دور حکومت میں مظلوم طبقات کے لئے قانون سازی کی گئی۔ اس قانون سازی سے ان کو فائدہ پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مفاہمت نواز شریف سے نہیں بلکہ جمہوریت سے تھی لیکن اس کا فائدہ وفاقی حکومت کو ہوا۔ (ن) لیگ عقل کے اندھوں کی جماعت ہے۔

جب ان کے پاس سیاسی باتیں ختم ہوجاتی ہیں تو وہ ذاتی تنقید پر اتر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز اور سندھ پولیس کی مشترکہ کوششوں سے صوبہ میں امن قائم ہوا ہے۔ رینجرز کی کل کی کارروائی سے اچھے تاثر کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کل کی کارروائی سے انتقام کا تاثر اڑا تھا۔ شام کو وضاحتی بیان آنے سے صورت حال بہتر ہوگئی ہے۔ گرفتار کرنے والے رہائی کی وجہ کا جواب دے سکتے ہیں۔ ڈاکٹر عاصم پر کیسز بنانے والے خود پریشان ہیں۔ آصف علی زرداری کی ڈاکٹر عاصم سے ملاقات ہوگی میں کچھ کہہ نہیں سکتا۔

سیاسی مفاہمت اور اداروں کا آپس میں اعتماد اور ملک اور قوم کے لئے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کبھی بھی سولو فلائٹ کی حامی نہیں ہے۔ جنہوں نے اکیلی اڑان لی۔ ان کو ہمیشہ ناکامیاں ملی ہیں۔ جمہوریت پسند جماعتیں ہمارے ساتھ مل کر ملک کی بہتری کے لئے سیاست کریں گی۔ آصف علی زرداری کا تجربہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کیلئے بہت فائدہ مند ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم چوہدری نثار سے ڈرتے ہیں۔ وزیراعظم سہم سہم کر چوہدری نثار سے بات کرتے ہیں۔ چوہدری نثار جب بھی بولتے ہیں، وزیراعظم میں ہمت نہیں ہے کہ وہ ان سے وضاحت طلب کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ہم سڑکوں پر احتجاج کریں گے۔ اب (ن) لوگ کو جانا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…