جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سرفرازاحمد کی دھماکاخیزانٹری نے ناقدین کوخاموش کرادیا

datetime 7  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کلینڈ (نیوزڈیسک) وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے ٹیم میں اپنی دھماکا خیز انٹری سے ناقدین کو خاموش کرادیا جب کہ جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں 6 کیچز پکڑ کر ایڈم گلکرسٹ کا ریکارڈ برابر کردیا۔

قومی ٹیم کے سلیکٹرز کی نظروں سے اوجھل سرفراز احمد کو بالاخر جب عوامی دباؤ پر جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں موقع دیا گیا تو انہوں نے اپنی کارکردگی کی بدولت ناقدین کو خاموش کرادیا اور ساتھ ہی سلیکٹرز کو سوچنے پر مجبور کردیا کہ “سرفراز دھوکا نہیں دے گا”۔ پروٹیز کے خلاف سرفراز احمد نے احمد شہزاد کے ساتھ پراعتماد انداز میں اوپننگ کی اور تیز رفتار جنوبی افریقی بولروں کے سامنے خوفزدہ ہونے کے بجائے ان کی کھل کر پٹائی کی۔

وکٹ کیپربلے باز 49 گیندوں پر3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 49 رنزبنا کررن آؤٹ ہوئے، بیٹنگ میں شاندار کھیل پیش کرنے کے بعد سرفراز احمد نے 6 اہم کیچز بھی لئے جس میں اوپنر ڈی کوک ، ہاشم آملہ ، فاف ڈپلوسی اور ڈیل اسٹین کے کیچز شامل ہیں۔ چار اہم کیچزنے جنوبی افریقا کے خلاف جیت میں اہم کردار ادا کیا جب کہ اس سے قبل بھارت اور ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست کی بڑی وجہ پارٹ ٹائم وکٹ کیپرعمر اکمل کی جانب سے 3 سے 4 کیچز ڈراپ کرنا تھا بہترین کارکردگی پر سرفراز احمد کو مین آف دی میچ سے بی نوازا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…