بُو علی سیناکی مجلس میں کوئی صاحب بیٹھے ہُوئے اِدھر اُدھر کی بیکار باتیں کر رہے تھے کہنے لگے ” چند دن پہلے میری ایک دوست سے تُو تُو میں میں ہو گئی۔ ہم دونوں نے ایک دوسرے کو خوب کھری کھری سُنائیں،لیکن افسوس کہ کچھ ایسی باتیں مجھے یاد آ رہی ہیں
اور انہیں نہ کہہ سکنے کا مجھے اب افسوس ہو رہا ہے” ۔بو علی سینا نے ہنس کر کہا ۔ ” لیکن مجھے آج تک اس بات پر افسوس نہیں ہوا کہ میں نے فلاں بات کیوں نہیں کہی تھی بلکہ تمھارے برعکس مجھے کہی ہوئی باتوں پر اکثر نادم ہونا پڑا” ۔