ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

عمران خان سے چینی وفد کی ملاقات،اندر کی کہانی سامنے آگئی،بڑی یقین دہانی،اہم پیشکش قبول

datetime 21  دسمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(این این آئی)عمران خان سے چینی وفد کی ملاقات،اندر کی کہانی سامنے آگئی،اہم پیشکش قبول،عمران خان چین کا دورہ کرینگے،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے وفد نے ملاقات کی ہے،چیئرمین تحریک انصاف نے سی پیک پر اپنے موقف سے چینی وفد کو تفصیلاً آگاہ کیا۔ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق کے مطابق ڑینگ ڑیازونگ کی قیادت میں آنے والے وفد کا چیئرمین تحریک انصاف نے خیر مقدم کیا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کرپشن کے خلاف چینی حکومت کے اقدامات پر بریفنگ میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔ ترجمان کے مطابق غربت کے خاتمے کیلئے چینی حکومت کے اقدامات خصوصی طور پر ملاقات میں زیر بحث آئے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے سی پیک پر اپنے موقف سے چینی وفد کو تفصیلاً آگاہ کیا۔ چیئرمین عمران خان نے واضح کیا کہ سی پیک دونوں ملکوں کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے۔ نعیم الحق کے مطابق پاکستان کے عوام بالعموم اور تحریک انصاف بالخصوص سی پیک کی تعمیر میں چینی حکومت کے کردار کو سراہتی ہے۔ ملاقات میں شہری ترقی میں چین کے تجربات پر بھی خصوصی گفتگو کی گئی۔ چینی وفد نے ملاقات میں چیئرمین تحریک انصاف کو دورہ چین کی خصوصی دعوت دی۔ چیئرمین تحریک انصاف نے چینی وفد کی دورہ چین کی دعوت قبول کی۔ چینی وفد نے ملاقات کیلئے وقت دینے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…