اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پختونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے افغان سرحدسے لیکر میانوالی سے اٹک تک صوبہ افغانیہ بنانے کامطالبہ کردیاہے ۔
ایک نجی ٹی وی کے مطابق محمود خان اچکزئی نے اپنے مطالبہ میں کہاہے کہ افغان سرحد سے لیکرمیانوالی سے اٹک کے علاقے کوایک صوبہ بنادیاجائے اوراس صوبے کانام صوبہ افغانیہ رکھاجائے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مقیم جتنے بھی افغان مہاجرین ہیں ان کوپاکستانی شہریت دی جائے ۔
اس موقع پرانہوں نے کہاکہ افغان مہاجرین کوپاکستان کی طرف سے ہراساں کرنے کاسلسلہ بندہوناچاہیے ۔یادرہے کہ محموداچکزئی اس سے قبل خیبرپختونخواکوافغانستان کاحصہ قراردینے بارے پہلے بھی ایک متنازعہ بیان دے چکے ہیں ۔