لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدجنر ل(ر) پرویزمشرف نے کہاہے کہ نوازشریف نے مجھے او رمیری اہلیہ کوعمرے کی دعوت دی اورہم جب ان سے ملے تونوازشریف نے مجھے دومیجرجنرلوں کے نام بتائے اورکہاکہ ان کوفوج سے نکال دیں تومیں نے انکارکرتے ہوئے کہاکہ آپ لکھ کردیں تومیں ایساکرنے کوتیارہوں جس پرنوازشریف نے کوئی جواب نہیں دیااورنوازشریف کے پریشرمیں نہیں آیا۔
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے سابق صدرجنرل (ر) پرویزمشرف نے کہاکہ مجھے مقدمات میں نکالنے میں سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپناکرداراداکیا۔انہوں نے کہاکہ میرے خلاف مقدمات سیاسی تھے اورعدالتوں پرمیرے حق میں پریشرڈالنے میں سابق آرمی چیف نے اہم کرداراداکیا۔پرویزمشرف نے کہاکہ میں راحیل شریف کاباس رہاہوں اوروہ میرااحترام کرتے ہیں اورہمارے قریبی تعلقات رہے ہیں ۔