اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی نے پارلیمنٹ میں حکومت کے خلاف مشترکہ موقف اپنانے کا فیصلہ کرلیا ۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ ٗ سینٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن سے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ذرائع کے مطابق ملاقات کے دور ان پارلیمنٹ میں حکومت کیخلاف مشترکہ موقف اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔