ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

تحریک انصاف نے بھارت کیخلاف عملی قدم اُٹھالیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) بھارت کو نا پسندیدہ ملک قرار داد دینے اور گلی محلوں میں ویڈیو گیمز کی آڑ میں ہونے والے جوئے کیخلاف سخت کارروائی کے لئے قرار دادیں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادی گئیں ۔

پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی محمد شعیب صدیقی نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر آئے دن نہتے شہریوں پر فائرنگ اور بھارتی جارحیت کسی سے پوشیدہ نہیں جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے ۔شعیب صدیقی نے اپنی قرار داد میں کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے بار باراس بات کا اعتراف کہ بھارت نے مشرقی پاکستان کوبنگلہ دیش بنانے میں اہم کردار کیا تھا اور آج تک بھارت پاکستان کے خلاف اپنی سازشیں اور شر انگیز یاں جاری رکھے ہوئے ہے بھارت کو نا پسندیدہ ملک قراردینے کیلئے کافی ہے ۔

انہوں نے اپنی قرار داد میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیری مسلمانوں پر بھارتی فوج و حکومت کی جانب سے بربریت ،جارحیت،غیر اخلاقی اور انسانیت سوز مظالم کی داستانیں رقم کیے جانے کے واقعات سالہا سال سے جاری ہیں بھارتی فوج کی جانب سے آئے روز لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں پاکستانی شہری اور فوجی شہیدہو چکے ہیں ۔

شعیب صدیقی نے کہاکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی تمام بین الاقوامی معاہدوں کے باوجود اعلانیہ طور پر کہتا ہے کہ بھارت پاکستان کو پانی کی ایک ایک بوند سے محروم کر دے گا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے بھارت میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پھر پور شرکت کی لیکن بھارت کی جانب سے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ان کی پذیرائی کی بجائے تذلیل کی گئی بھارت ہمیشہ سے ہر فورم پر پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہاہے ۔

دوسری جانب تحریک انصاف کی ہی رکن اسمبلی نبیلہ حاکم کی طرف سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ اس ایوان کی رائے ہے کہ گلی محلوں میں ویڈیو گیمز کی آڑ میں ہونے والے جوئے کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے نیز نوجوان نسل کو جائے کی لعنت اور بے روی سے بچانے کیلئے ویڈیوگیمز کی دکانوں کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے سخت نگرانی عمل میں لائی جائے اوران کے کھلنے بند ہونے کے اوقات کار مقرر کئے جائیں یہ اوقات کار اہل علاقہ کی مشاورت سے مقرر کئے جائیں ۔ ویڈیو گیمز کی دکانوں پر صرف رجسٹرڈ الیکٹرنک گیمز کوہی چلانے کی اجازت ہونی چاہیے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…