پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

طیارہ حادثہ،پورے خاندان سے محروم ہونیوالی حسینہ گل کیلئے وزیراعظم نے بڑا اعلان کردیا،لالچی رشتہ دارششدر

datetime 17  دسمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد /چترال(آئی این پی) گرم چشمہ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی حاندان کے چھ افراد طیارے حادثے میں جاں بحق ہوئے۔ اس حادثے میں مرز گل ، اس کی بیوی گل حوران، زاہدہ پروین، سمینہ گل ، حسان علی اور فرحان علی یعنی ماں باپ، دو بہنیں اور دو بھائی بیک وقت جاں بحق ہوئے۔ ان کے علاوہ پانچ اور لاشیں بھی جہاز کے ذریعے چترال ائرپورٹ پہنچائے گئے۔

گرم چشمہ میں ایک ہی حاندان کے چھ افراد کی نماز جنازہ بھی نہایت رقت آمیز ماحول میں ہوئی۔ ان کی صرف ایک بیٹی چودہ سالہ حسینہ گل زندہ بچ گئی جو ٹراما میں ہے اور سانحے کے بعد ذہنی توازن کھو بیٹھی ہے۔اسے آج تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال گرم چشمہ میں داحل کیا گیا جو بات چیت کی قابل نہیں ہے۔ پی آئی اے کی جانب سے ڈائریکٹر کسٹمر کئیر اینڈ پریمئر مس تبسم اے قادر بھی گرم چشمہ پہنچ گئی جو حسینہ گل کی نگرانی اور ان کو معاوضے والی چیک ان کے حقیقی وارثوں کو دی جائے کیونکہ اب اس حاندان میں کوئی بھی زندہ نہیں بچا صرف حسینہ گل اور اس کی پھوپھی۔چائلڈ پروٹیکشن یونٹ چترال کی جانب سے بھی ان کا ٹیم گرم چشمہ پہنچا تھا جو حسینہ گل کی تحفظ اور ان کی علاج معالجے کے سلسلے میں اقدامات اٹھارہے ہیں۔ ایک ٹی وی رپور ٹ کے مطابق حسینہ کے والد کا کوئی بھی سگا بھائی یا قریبی رشتہ دار نہیں ہے، جس کے باعث حسینہ اپنے خاندان کی ہلاکت کے بعد اکیلی رہ گئی ہیں۔

حسینہ کے اہل خانہ کی لاشوں کی ڈی این اے کے ذریعے شناخت ہوگئی ہے اور تمام لاشوں کو تدفین کے لیے چترال کی ضلعی حکومت کے تعاون سے آبائی علاقے منتقل کیا گیا۔ادھر پی آئی اے نے مسافر انشورنس پالیسی کے تحت حسینہ کو اپنے خاندان کے افراد کی انشورنس کی مد ‎میں ساڑھے تین کروڑ روپے کی رقم کا چیک دےدیا، جس کے بعد پیسوں کی لالچ میں حسینہ کے کئی ورثا ہونے کے دعویدار سامنے آگئے، مگر حسینہ نے اپنے کسی بھی رشتہ دار کی تصدیق نہیں کی۔چترال کے ضلعی ناظم سید معفرت شاہ کے مطابق پیسوں کی لالچ میں حسینہ کیرشتہ دار ہونے کے دعویداروں کے سامنے آنے کے بعد وزیر اعظم ہاؤس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے چترال کی ضلعی انتظامیہ کو لڑکی کی سیکیورٹی کا حکم دیا ہے.

سید معفرت شاہ کے مطابق انشورنس کے پیسے ملنے کے بعد حسینہ کو کئی لڑکوں نے شادی کی پیش کش بھی ہے۔وفاقی حکومت کی خصوصی ہدایات پر چترال کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس(ڈی ایس پی) اور اسسٹنٹ کمشنر حسینہ کے اہل خانہ کے افراد کی تدفین کے لیے اس کے ساتھ ہیں۔

وزیر اعظم ہاس نے ضلعی انتظامیہ چترال کو ہدایات کیں کہ اہل خانہ کی تدفین کے بعد حسینہ کو واپس اسلام آباد منتقل کیا جائے۔وزیر اعظم ہاؤس نے حسینہ کی کفالت اور تعلیم کا اعلان بھی کیا ہے ۔دوسری جانب اپنے خاندان کے تمام افراد کی ہلاکت کے بعد حسینہ ڈپریشن کا شکار ہیں، حسینہ نے فوری طور کسی بھی رشتہ دار کی تصدیق نہیں کی ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…