ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

خیبرپختونخوا،وزیراعلیٰ کی قریبی شخصیت پراسرارطورپر لاپتہ

datetime 17  دسمبر‬‮  2016 |

بنوں (آئی این پی ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا انسپکیشن ٹیم کے رکن نورا لامین کے بھائی اورگورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بنوں کے اسسٹنٹ پروفیسر اسد اللہ خان لاپتہ ہوگئے اور ایک ہفتہ سے ان کے بارے میں کوئی نہیں جانتا کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہیں۔ان کی گمشدگی کا انکشاف گزشتہ روز اکرم خان درانی اینڈ کالج بنوں ٹاون شپ میں زیر تعلیم ان کے بیٹوں حیدر علی خان ، فہیم علی شاہ ، مضر علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ان کے والد ایک ہفتہ قبل کالج سے گھرآتے ہوئے اچانک لاپتہ ہو گئے۔انہوں نے صدر پاکستان ممنون حسین ، وزیر اعظم نواز شریف ، نئے چیف اف آرمی قمر جاوید باجو ہ ، سپریم کورٹ اف پاکستان کے چیف جسٹس ، پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ، وزیراعلی پرویز خٹک ، گورنر اقبال ظفر جھگڑا سے اپیل کی کہ ان کے والد کو جلد از جلد بازیاب کیا جائے کیونکہان کے خاندان کو اس غم سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ لاپتہ پروفیسر کے بیٹوں نے انکشاف کیا کہ ان کی نہ کسی سے ذاتی دشمنی ہے اور نہ ہی کسی کے ساتھ لین دین وغیرہ کا کوئی مسئلہ ہے ۔

انہوں نے کہا کے ہمارے دو چچابنوں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنوں ٹاون شپ میں ڈپٹی ڈائریکٹر فنا نس حضرت امین جبکہ وزیر اعلی انسپکیشن ٹیم کے رکن نورا لامینہیں۔ ان طا لب علموں نے کہا کہ ہمارے والد معمار قوم ہے اور قوم کے معماروں کے ساتھ ایسا ناروا سلو ک کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ یاد رہے جب سے شمالی وزیرستان کے متاثرین کی واپسی شروع ہے بنوں میں ایک بارپھر اغوا کاروں ، اجرتی قاتلوں اور جرائم پیش عناصر نے اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔جس کی وجہ سے بنوں کے عوام میں خوف وہراس پھیل گئی ہے ۔ ابھی تک کسی نے ان کو اغواء کرنے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…