پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

وزیراعلیٰ پنجاب کا آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی دوسری برسی کے موقع پر خصوصی پیغام

datetime 16  دسمبر‬‮  2016 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ 16دسمبر2014ء کے دن سفاک درندوں نے آرمی پبلک سکول پشاور میں معصوم بچوں کے خون سے ہولی کھیلی اورامن اورانسانیت کے دشمنوں نے علم کی شمع روشن کرنے والے ننھے پھولوں کو بدترین بربریت کا نشانہ بنایا ۔آرمی پبلک سکول پشاورکے بچو ں نے 16دسمبر 2014ء کے دن بہادری اورجرأت کی نئی تاریخ رقم کی اورقوم کے بہادر بچوں اوراساتذہ کی لازوال قربانیوں کے باعث وطن عزیز کو امن نصیب ہوا۔آرمی پبلک سکول کے بچو ں نے محفوظ اورپرامن پاکستان کیلئے اپنے لہو سے جو تاریخ لکھی ہے اس پر پوری قوم کو فخر ہے۔16 دسمبر کا دن آرمی پبلک سکول کے شہداء کی عظیم قربانیوں کی یاد ہمیشہ تازہ کرتارہے گااورقوم آرمی پبلک سکول کے بچوں اوراساتذہ کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی دوسری برسی کے موقع پراپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ ننھے پھولوں نے عظیم مقصد کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اورقیام امن کے عظیم مقصد کے حصول کیلئے معصوم بچوں کا بہنے والا خون رنگ لایا ہے جس کے نتیجہ میں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم متحدہوئی اور معصوم بچوں نے جہالت کے اندھیرے پھیلانے والوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا،معصوم بچوں کی عظیم قربانیوں سے علم کے دےئے گل کرنے کی خواہش رکھنے والوں کو عبرتناک شکست ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیوں کے طفیل دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم کا مثالی اتحاد اوراتفاق سامنے آیا۔شہید بچوں کی عظیم قربانیوں نے قوم کو نیا حوصلہ اور عزم دیا اور ان شہید بچوں کی عظیم قربانیوں نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں نئی روح پھونکی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہید ہونیوالے بچے اور اساتذہ پوری قوم کے ہیرو ہیں اوران کی عظیم قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کو مارنے والے سفاک درندوں پر زمین تنگ ہوچکی ہے۔عظیم شہداء کے خون کا ایک ایک قطرہ اس مٹی پر قر ض ہے۔دہشت گردوں کا ملک سے مکمل صفایا کر کے مٹی کا یہ قرض ہر قیمت پر اتاریں گے۔ شہید بچوں کی عظیم قربانیوں کے باعث دہشتگردی کیخلاف جنگ اپنے منطقی انجام تک پہنچ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم کی تائید اورحمایت سے پاک سرزمین کو آخری دہشت گرد کے ناپاک سے وجود سے بھی پاک کریں گے۔دہشت گردوں کا نام و نشان مٹا کروطن کو امن و سکون کا گہوارا بنائیں گے۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان میں دہشت گردی اورانتہاء پسندی کی قعطاً کوئی گنجائش نہیں ۔برداشت اورمیانہ روی پر مبنی معاشرے کے قیام کاعظیم مقصد ضرور حاصل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم آج آرمی پبلک سکول پشاورکے عظیم شہداء کی لازوال قربانیوں کو بھر پور اندا ز میں خراج عقیدت پیش کررہی ہے اورہمیں آج اسی اتحاد کو برقرار رکھنے کے عزم کی تجدید کرنا ہے جس کی خاطر معصوم بچوں نے اپنی جانیں قربان کیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…