ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جنید جمشید کی شہادت پر گورنر سندھ کا ایسا بیان کہ پڑھ کر آپ بھی ان پر فخر کریں گے

datetime 16  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) سعید الزماں صدیقی نے معروف اسکالر جنید جمشید کی تدفین کے موقع پر کہا کہ جنید جمشید نے اسلام اور پاکستان کی نا قابل فراموش خدمات سرانجام دیں ہیں ،

مرحوم اسلام کے فروغ کیلئے آخری دم تک تبلیغ کرتے رہے چترال میں دعوت تبلیغ سے واپسی میں جہاز کے حادثہ میں موت نے پوری قوم کو غمگین بنادیا ، آج پوری قوم جنید جمشید کی اسلام اور پاکستان کے لئے بے پناہ خدمات کے باعث غم زدہ حالت میں ان کی تدفین میں شریک ہوئی جو مرحوم سے والہانہ محبت کا واضح اظہار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ معروف اسکالر جنید جمشید نے اپنی زندگی اسلام کے ضابطہ حیات کے مطابق ڈھال دی تھی اور اپنی نرم مزاجی سے ثابت کیا کہ افہام و تفہیم سے ہی ہم آگے بڑھ سکتے ہیں۔ گورنر سندھ نے مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ جنید جمشید کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت نے ثابت کردیا ہے کہ آج جنید جمشید کی وفات سے لواحقین کے ساتھ ساتھ پوری قوم بھی غم زدہ ہے مرحوم کی خدمات ہمیشہ ان کی یاد دلاتی رہے گی ۔ گورنر سندھ نے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…