جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

حلب میں سرکاری فوج کی بمباری ،82افرادجاں بحق

datetime 14  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حلب (مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے شہرحلب میں باغیوں کے زیرکنڑول علاقوں میں سرکاری فوج کی بمباری سے عام شہریوں کے انخلاکامنصوبہ موخرکردیاگیا۔گزشتہ روزسرکاری فوج اورباغیوں میں جنگ بندی کامعاہد ہ ہواتھاتاکہ حلب میں پھنسے افرادکومحفوظ مقامات پرمنتقل کیاجاسکے لیکن اس معاملے پرعمل نہ ہوسکا۔

شام میں انسانی حقوق کی تنظیم کے ڈائریکٹررمی عبدالرحمان نے ایک غیرملکی خبررساں ادارے سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ حکومتی فورسزکی بمباری کی وجہ سے عام شہریوں کی ہلاکتوں کاخدشہ بڑھ گیاہے ۔انہوں نے مزید بتایاکہ شام کے صدربشارالاسدکی سرکاری فوج نے حلب کاقبضہ ختم کرنے شلینگ کی اوربمباری بھی کی گئی جس کی آوازیں سنائی دی گئیں ۔انہوں نے کہاکہ مشرقی حلب میں ہزاروں شہری جنگ کے سائے تلے زندگی گزاررہے ہیں جبکہ یہ خبریں بھی سامنے آئی ہیں کہ حلب پرحکومت کنڑول مضبوط ہونے کے بعد سرکاری فورسزنے عام شہریوں کے قتل عام کاسلسلہ شروع کردیاہے ۔

ایک امریکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اب تک 82شہریوں کوقتل کیاجاچکاہے واضح رہے کہ شام میں گذشتہ 5 سال سے جاری خانہ جنگی میں اب تک 3 لاکھ افراد ہلاک جبکہ ملک کا ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…