اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ا رکان اسمبلی قومی اسمبلی کے اجلاس میں پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی تقریبا 2 ماہ بعد قو می اسمبلی کے اجلاس آئے ۔تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی شاہ محمودقریشی ،عارف علوی ،شفقت محمود ،شہریارآفریدی اوردیگراجلاس میں اس وقت شریک ہیں ۔
اس سے قبل وفاقی وزیرخواجہ آصف نے پارلیمنٹ کے باہرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہمیں معلوم نہیں تھاکہ تحریک انصاف والے قومی اسمبلی میں گھٹنوں کے بل آئیں گے ۔خواجہ آصف نے کہاکہ تحریک انصاف نےقومی اسمبلی کوجعلی کہااوربارباراسی میں واپس آجاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سچ کو نہیںبلکہ جھوٹ کو یاد رکھنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سب سے مقدم ادارہ ہے۔