اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پر غموں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے تھے جب پی آئی اے کی فلائٹ نمبر PK-661حویلیاں کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی اور 47افراد حکم ایزدی سے لقمہ اجل بن کر اپنے پیاروں کو سوگوار کر گئے ۔ یہ غلط نہیں کہ حادثات میں کبھی کبھی انسانی غلطیاں بھی حادثے کی وجہ ہوتی ہیں مگر اس بات سے بھی انکار ممکن نہیں کہ پرانی ،فرسودہ مشینری بھی حادثات کی ایک بڑی وجہ ہے ۔اسی حوالے سے تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکارپی آئی ا ے طیارہ 661 کے فرسٹ آفیسر احمد جنجوعہ کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ پی آئی اے کے اعلیٰ افسران ان کے گھر انہیں دبانے اور کسی قسم کی رشوت دے کر چُپ کروانے آئے تھے ، انہوں نے بتایا کہ احمد کے والد کی وفات بھی دوران پرواز ہوئی ۔ 26سالہ احمد جنجوعہ گذشتہ ایک سال سے پی آئی اے سے وابستہ ہے ۔والد کی وفات کے آٹھ بر س کے بعد نوکری ملی تو پانچ بہنوں اور ای بھائی کے واحد کفیل تھے اور سب کے پیارے تھے ۔
احمد جنجوعہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے اعلیٰ افسران ان کے گھر آئے تو صحیح لیکن تعزیت کرنے نہیں بلکہ جہاز ناقص ہونے کے خلاف قانونی کارروائی کرنے سے خبردار کرنے کے لیے ۔ احمد کی بہن کا کہنا ہے کہ یہ کہنا بہت آسان ہے کہ پائلٹ کی غلطی تھی کیونکہ وہ خود آ کر تو کچھ نہیں بتا سکتا ۔
احمد کی ہمشیرہ نے کہا کہ ہمیں بھی معلوم ہے کہ انجن میں خرابی تھی اور پی آئی اے والے خود بھی یہ جانتے ہیں کہ انجن خراب تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے کے اعلیٰ افسران ہمیں دبانے اور رشوت دینے آئے تھے ۔ انہوںنے بتایا کہ احمد نے ہمیں بتایا تھا کہ ان کا جہاز اتنی اونچائی پر جانے کے قابل نہیں ہے ، اگر کبھی انجن میں کوئی خرابی ہو تو انجینئیرز لڑ جھگڑ کر جہاز لیجانے پر مجبور کرتے ہیں جس کی وجہ سے طیاروں کے حادثات بھی رونما ہوتے ہیں ۔
حادثے کا شکار ہونے والے جہاز کے پائلٹ کی بہن نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لکڑی کا تختہ
-
خانیوال میں مبینہ طور پر غیر فطری جنسی عمل کے نتیجے میں خاتون کی موت، شوہر گرفتار
-
لائٹ ڈیزل 30روپے 61پیسے،مٹی کا تیل 41روپے 44پیسے فی لٹر سستا
-
200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلیے اہم خبر
-
معروف ٹک ٹاکر حکیم بابر کو مبینہ طور پر شربت میں زہریلی چیز پلا دی گئی، اسپتال منتقل
-
حج کرنے کے بعد گنجے کیوں نہیں ہوئے؟ مصباح الحق نے وجہ بتادی
-
پاکستان میں محرم کے چاند کی رویت سے متعلق پیشگوئی کر دی گئی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شریف میڈیکل سٹی ہسپتال میں میجر سرجری
-
متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان
-
پوجا بھٹ نے اپنے باپ مہیش بھٹ کے اسلام قبول کرنے کا انکشاف کردیا
-
نثار خان اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل
-
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 250 روپے مقرر کرنے کا مطالبہ
-
یکم جون سے گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی! الرٹ جاری
-
تیز رفتار لینڈ کروزر نے 8 افراد کو کچل دیا، 4 جاں بحق



















































