اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل پر پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی جانب سے ان کے صاحبزادے جنید صفدر کی پولو کھیلتے ہوئے تصاویر اپلوڈ کرنا پاکستانی غریب عوام کی تضحیک کے مترادف ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازنے اپنے صاحبزادے جنیدصفدرکی پولوکھیلتے ہوئے تصاویرشیئرکردیں۔مریم نوازنے ٹویٹرپر اپنے بیٹے جنیدصفدرکی کالج کی پولوٹیم کابہترین کھلاڑی ہونے کی تعریف بھی جس پر دوسری صحافی شاہدمسعودنے مریم نوازپرتنقیدکرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نوازاپنے بچوں کی تصاویردکھادکھاکرغریب عوام کی تضحیک نہ کرے۔نجی ٹی وی پرانہوں نے اپنے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہماراکام ہے ان لوگوں بتانا کہ ایسانہ کریں کہ جس طرح انہوں نے اپنے بچوں کی پولوکھیلتے ہوئے تصاویرشیئرکیںاور جس سے غریب لوگوں کی تضحیک کی گئی ایسا نہیں ہونا چاہیے ۔
My son Junaid demonstrates proficiency in his favourite sport. Most sought after player on the college’s polo team. pic.twitter.com/QO7xjm6Mc7
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 11, 2016