ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کی جانب سے پاکستان کے 10ٹکڑے کرنے کی دھمکی۔۔ پاکستان کا ایسا کراراجواب کہ بھارت کو سانپ سونگھ گیا خبر رساں ادارے کی رپورٹ

datetime 13  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوکاڑہ ( آئی این پی )ڈپٹی چیر مین سینٹ عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پاکستان کے دس ٹکڑے کرنے والے ختم ہو جا ئیں گے ہم اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا جا نتے ہیںہم پاکستان کی ہراینٹ کی حفاظت کریں گے چاہے جسم میں خون کا ایک قطرہ بھی نہ رہے انشااللہ اگرانڈیا نے جنگ شروع کی تو ہم اسکی سرزمین پرجنگ کریں گے پاکستانی قوم بہت بہادر ہے یہ صرف کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے ایسی گیدڑ بھبھکیاں دے رہے ہیںتاکہ یہ کشمیر کے معملہ پر کوئی بات نہ کریں ۔وہ جامعہ مدنیہ جی ٹی روڈ پر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر جمعیت علماء اسلام (ف) کے مر کزی رہنماء سید احتشام الحق گیلانی اور ایم این اے چوہد ری ریاض الحق جج بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ اہم اداروں میں زیرِ بحث ہے۔ اسکو ملک کی سا لمیت کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے ایسے معاملات کو پارلیمنٹ میں حل کرنا چاہیے تاکہ ملک میں اداروں کی بالا دستی ہوایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دھرنوں اور سڑکوںسے ملکی معاملات حل نہیں ہوتے بلکہ خراب ہوتے ہیں ملکی معیشت تباہ ہو جا تی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف ابھی کو ئی مجرم نہیں ہیں کہ استفیٰ دیں اگر کوئی فرد جرم لگتی تو ہو سکتا تھا لیکن ابھی کوئی ایسی صورت نہیں ہوئی ہے کہ وہ اپنے عہدے منصب سے استفعیٰ دے کر ملک کو اور مسائل میں مبتلا کیا جائے بلاؤل بھٹو زرداری اگر پارلیمنٹ میں آنا چاہتا ہے تو شوق سے آئے اسکا حق ہے پر امن احتجاج کرنا ہر شخص کا اخلاقی اور قانونی حق ہے انہو ں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ میں ہم نے کوئی روکاؤٹ نہیں ڈالی ہم نے کہا کہ سی پیک کے راستے میں کو ئی بڈے شہر آئیں تو انکو زون بنا یا جا ئے تاکہ ملک کو فا ئدہ ہوجو لوگ سی پیک کی مخالفت کررہے ہیں درصل وہ ملک کے ساتھ مخلص نہیں ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…