پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

12 ربیع الاول پر تباہی کا منصوبہ ناکام۔۔۔دہشتگرد کیا کرنا چاہتے تھے؟

datetime 11  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن ) کراچی میں بارہ ربیع الاول پر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ، کالعدم تحریک طالبان کے 5 دہشت گردوں نے کرائے کے مکان میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ کراچی میں بارہ ربیع الاول پر دہشت گردوں کی منصوبہ بندی کو ناکام بنا دیا گیا۔ اورنگی ٹاؤن کی اقبال مارکیٹ سے گرفتار کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 5 دہشتگردوں نے کرائے کے مکان میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنے انکشاف کیا ہے۔ دو روز قبل گرفتار دہشتگردوں نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ انہوں نے افغانستان سے اسلحہ اور بارود استعمال کرنے کی تربیت حاصل کی۔
طویل عرصے سے کراچی میں مقیم تھے اور اہم مقامات کی ریکی کرچکے تھے۔ دہشت گردوں نے بیان دیا ہے کہ وہ کچھ عرصے بعد کرائے کے مکانات اور علاقہ تبدیل کرلیتے تھے۔ دہشت گردوں نے کئی بچوں کو اغوا کر کے تاوان وصول کرنے اور سائٹ ایریا کی فیکٹری مالک سے بھتہ وصول کرنے کا اعتراف بھی کیا۔ پولیس کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق ٹی ٹی پی کے بیت اللہ محسود گروپ سے ہے۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…