جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چین نے پاکستان کو زبردست جنگی ہتھیار فراہم کر دیا

datetime 11  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)پاکستان نے چین سے سمندری حدود میں گشت کیلئے دو جدید کشتیاں حاصل کرلیں۔ چین کے شہر گوانگ ڑو میں سمندری حدود میں گشت کیلئے دو جدید کشتیاں پاکستان کے حوالے کرنے کی تقریب ہوئی۔ تقریب میں سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ضمیرالحسن شاہ اور چینی حکام شریک ہوئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تقریب سے خطاب میں سیکرٹری دفاع ضمیرالحسن شاہ کا کہنا تھا کہ دونوں کشتیاں کنٹریکٹ سے چار ماہ قبل ہی تیار ہوگئی تھیں کشتیوں کے حصول سے پاکستان کی سمندری حدود کے تحفظ کی صلاحیت مزید بڑھے گی۔
اس موقع پر ڈی جی پی ایم ایس اے ایڈمرل جمیل اختر کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تناظر میں موثر میری ٹائم سکیورٹی نہایت اہم ہے۔ میری ٹائم سکیورٹی کی بہتری سے دشمن قوتوں اور جرائم پیشہ عناصر سے نمٹنے میں مدد ملے گی،پاکستان کو مزید 2کشتیاں جنوری 2017میں ملیں گی۔دوسری جانب وزات دفاع کا کہنا ہے کہ پاک چین اشتراک سے چھ میں سے دو کشتیاں کراچی شپ یارڈ میں تیار کی جا رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…