نیویارک(نیوزڈیسک)اگر آپ کو رات کو نیند نہیں آتی یا سوتے میں آنکھ کھل جاتی ہے تو آپ مندرجہ ذیل مشوروں پر عمل کریں تو آپ کو پرسکون نیند آئے گی۔
رات دیر سے کھانے سے پرہیز
اگر آپ رات کو دیر تک کھانا کھانے کے عادی ہیں تو فوراًاس عادت سے نجات حاصل کریں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہم جب رات کو دیر سے کھانا کھاتے ہیں تو معدے میں تیزابیت پیدا ہونے سے ہماری نیند اڑ جاتی ہے۔
رات دیر سے ورزش کرنا
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جب ہم ورزش کرتے ہیں تو ہمارے جسم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے جس سے ہمارا جسم تیز کام کرنا شروع کردیتا ہے اور نیند کم ہونا شروع ہو جاتی ہے لہذا اگر آپ کو ورزش کی عادت ہے تو یہ ایک اچھی بات ہے لیکن کوشش کریں کہ سورج ڈھلنے سے قبل ہی ورزش مکمل کر لی جائے۔
بہت زیادہ ٹی وی دیکھنا
<ایک وقت تھا لوگ ٹی وی کو بیڈ روم میں نہیں رکھا کرتے تھے جس سے ان کی نیند کبھی خراب نہیں ہوتی تھی لیکن جب سے ٹی وی بیڈ روم کا حصہ بنا ہے ہم لوگ نیند کی کمی کا شکار ہوگئے ہیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جب ہم ٹی وی دیکھتے ہیں تو ہمارا دماغ مکمل طور پر الرٹ ہوجاتا ہے اور اس طرح نیند ہماری آنکھوں سے کوسوں دور چلی جاتی ہے۔
رات کو دیر تک کام کرنا
کچھ لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ رات کو دیر تک دفتر رہتے ہیں یا دفتر کا کام گھر لا کر کرتے ہیں جس سے انہیں ذہنی تناﺅ ہوتا ہے اور یوں نیند کم ہوتی جاتی ہے۔آپ کوشش کریں کہ دفتر سے جلد گھر آئیں اور گھر میں دفتر کا کوئی کام نہ کریں۔
بہت زیادہ بولنا
اگر آپ شادی شدہ ہیں تو اکثر ایسا ہوتا ہے کہ دن بھر مصروف رہنے کے بعد اپنے جیون ساتھی سے بات کرنے کا موقع نہیں ملتا اور صرف رات کا وقت ایسا ہوتا ہے کہ آپ دونوں ایک دوسرے سے کھل کر بات کر پاتے ہیں۔یہ ایک اچھی بات ہے لیکن کوشش کریں کہ گھر جلدی آکر دن کی باتیں جلد کر لی جائیں اور رات کو جلد سویا جاسکے۔
اگر آپ پر سکون نیند کے خواہشمند ہیں تو ان پانچ عادات سے فوری چھٹکارا پا لیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
فیول ریلیف سکیم، شہریوں کےلیے بڑی خوشخبری
-
پاکستانیوں کےلیے بڑی خوشخبری، مسلسل تین دن چھٹیوں کا اعلان
-
بینکوں میں نقد لین دین کی حد مقرر
-
خیبرپختونخوا کی وزارت اعلیٰ کے بارے میں حتمی فیصلہ سامنے آ گیا
-
آسان اقساط میں اسمارٹ فونز دینے کی پالیسی! عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
کاروبار کے لیے قرضے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی حیران کر دینے والی پیشگوئی
-
24 میں سے صرف 8 گھنٹے گیس فراہمی کا پلان ! صارفین کے لیے اہم خبر آگئی
-
راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں تاریخ رقم کردی
-
دنیا میں ایک اور جنگ کا امکان؛ شمالی کوریا کے حکمراں کا اپنی فوج کو تیار رہنے کا حکم
-
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان آمد پر بڑی سہولت فراہم
-
سونے اور چاندی کے خریداروں کےلیے اہم خبر، تازہ ترین ریٹ سامنے آگئے
-
پاکستانی اداکار فاران طاہر کی 18 سال بعد ہالی ووڈ میں بڑی واپسی
-
علاج کیلئے اب پیسہ رکاوٹ نہیں بنے گا،حکومت پنجاب نے بڑا اعلان کر دیا



















































