جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

جہاز حادثہ۔۔۔ امریکہ نے بڑی پیشکش کر دی

datetime 8  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن249( آن لائن )امریکہ نے ایبٹ آباد میں ہونیوالے طیارہ حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے امداد اور بحالی کے کاموں میں تعاون کی پیشکش کر دی ہے ۔ یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے صحافیوں کو بریفنگ کے دوران بتائی واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر نے کہا کہ ریسکیو آپریشن اور حادثے کی تحقیقات کے لیے تعاون کرنے کو تیا ر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور نائب وزیر خارجہ ٹونی بلنکن کے درمیان انسداد دہشت گردی اور خطے کو درپیش چیلنجز پر بات ہوئی۔ انسداد دہشت گردی کی کاروائیوں کیلئے پاکستان اور افغانستان کو تعاون کرنا ہو گا۔ خطے کے استحکام کیلئے تمام پارٹنرز کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ہمیں معلوم ہے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے جہاز کو پیش آئے حادثے کے بارے میں، جو چترال سے اسلام آباد کیلئے اندرون ملک پرواز تھی۔ہماری ہمدردیاں جہاز حادثے کے متاثرین کے ساتھ ہیں اور ہم نے مدد کی پیشکش کی ہے۔ کسی بھی قسم کی معاونت کی ہم نے پاکستانی حکومت کو پیشکش کی ہے اور اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ بھی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…