جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

’پاکستان اور چین کو ملکر اب یہ کام کرنا چاہئے‘۔۔۔چینی صدر نے بڑی خواہش کا اظہار کر دیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2016 |

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہاہے کہ پاکستان اورچین کوباہمی مدداوراسٹریٹجک تعاون بڑھانا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادر ی رہداری اورگوادربندرگاہ کو توانائی، انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ پر تعاون کے لئے استعمال کرنا چاہیے،پاکستان چین کواعلی سطح کے دوروں اورملاقاتوں کا تسلسل جاری رکھنا چاہیے۔

چینی صدر نے صدرمملکت ممنون حسین اوروزیراعظم نوازشریف کے نام اپنے سرکاری پیغام میں کہا کہ ہم نے پاک چین تعلقات کواسٹریٹجک پارٹنرشپ تک لےجانےپراتفاق کیا۔سی پیک کوگواد رپورٹ، توانائی، انفرااسٹرکچرڈیولپمنٹ پر تعاون کیلیے استعمال کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ترقی کا ثمر پاکستان اور خطے کے دیگر ملکوں کو بھی ملےگا۔پاکستان اور چین میں دیرپا تعلقات کےلیے قریبی تبادلے بڑھانے چاہییں۔

چینی صدرنے کہاکہ ہمیں تقاریب کا انعقاد اور پاکستان چین کے نوجوانوں میں رابطے بڑھانے ہونگے۔آئندہ 5برسوں میں چین پاکستان میں تربیت کے 2ہزارافراد کو روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔انہوں نے کہاکہ چین پاکستان کے ایک ہزار اساتذہ کو چینی زبان کی تربیت دے گا۔ شی جن پنگ نے کہا کہ چین باہمی تعاون کی سکیورٹی ضمانت کے ساتھ پاکستان کے ساتھ کام کریگا۔انہوں نے کہاکہ چین پاکستان سے ہرشعبہ زندگی میں تعاون بڑھانے پریقین رکھتاہے ۔چینی صدرنے کہاکہ چین پاکستان کومعاشی طورپرمضبوط اورمستحکم دیکھناچاہتاہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…