جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ میں مسلمان طالبہ پر تین افراد کا حملہ،مسلمان طالبہ کا ایسا اقدام کہ جان کر آپ بھی داد دینگے

datetime 7  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک ( آن لائن ) امریکی شہر نیویارک میں مقیم مسلمان طالبہ پر تین افراد نے حملہ کردیا اور حجاب اتارنے کی کوشش کی۔امریکہ میں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد سے امریکہ میں مقیم مسلمانوں بالخصوص حجاب پہننے والی خواتین اورلڑکیوں پر حملوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ایک ایسا ہی واقعہ نیویارک کے علاقت مین ہٹن کے سب وے میں پیش آیا، جہاں ایک مسلم طالبہ یاسمین سوید پر زیر زمین ٹرین میں سفر کے دوران شراب کے نشے میں دھت تین سفید فام امریکیوں نے حملہ کیا اور اسے دہشت گرد قرار دیتے ہوئے اس کا حجاب اتارنے کی کوشش کی۔
یاسمین سوید کا کہنا تھا کہ میں نے انھیں بات کرتے ہوئے سنا لیکن ہیڈ فون کے باعث واقعی میں سن سکی اور جب وہ قریب آئے تو میں نے واضح طور پر انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہوئے سنا۔مسلم باروچ کالج کی طالبہ کا کہنا تھا کہ اس دوران مین ہٹن سے گزرتی ہوئی ٹرین میں موجود کوئی شخص اس کی مدد کو نہیں آیا جبکہ اس دوران تینوں ملزمان ڈونلڈٹرمپ کے حق اوراسلام مخالف نعرے لگارہے تھے۔یاسمین سوید نے بتایا اس نے خوفزدہ ہوکرایک ہاتھ سرپر رکھ لیا تاکہ حملہ آور ان کا اسکارف نہ کھینچ لیں اور ٹرین کی بوگی میں دوسری جگہ جاکر جان بچائی۔دوسری جانب نیویارک پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…