اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وسطی امریکی ملک نکارا گوا میں زلزلے شدید جھٹکوں کے بعد سونامی کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے اور ساحلی علاقوں سے عوام کو انخلا کا حکم دے دیا گیا ہے۔امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق سات شدت کے زلزلے سے وسطی امریکی ملک نکاراگوا اور ایل سلواڈور لرز اٹھے۔ حکام نے سونامی کی جاری کی اور حکم دیاکہ ساحلی علاقوں کے خالی کرالیا جائے۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سمندر کے پانی کی سطح میں تبدیلی محسوس کی گئی۔ پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق سونامی کو بنتے ہوئے نہیں دیکھا گیا اورخطرے کا وقت گزرچکا ہے۔سات شدت کے جھٹکوں کے بعد نکاراگوا اور ایل سلواڈور میں جانی نقصان کی اطلاع نہیں کچھ عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں لیکن حکومت نے تصدیق نہیں کی کی۔