بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

ڈونلڈٹرمپ کے داداکوجرمنی سے بے دخل کیاگیاتھا،جرمن اخبارحقیقت سامنے لے آیا

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بر لن(مانیٹرنگ ڈیسک) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جوکہ امریکہ میں غیرملکی پناہ گزینوں کے شدید مخالف ہیں اوراپنی انتخابی مہم میں ہی یہ اعلان کردیاتھاکہ اگروہ اقتدارمیں آگئے توغیرملکیوں کوامریکہ سے نکال باہرکریں گے لیکن ڈونلڈٹرمپ کے دادا کے بارے میں انکشاف ہو اہے کہ انہیں جرمنی سے بے دخل کیا گیا تھا۔ایک جرمن اخبار نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دادا فریڈرک ٹرمپ کا ایک خط شائع کیا ہے جو انہوں نے جرمن ریاست بویریا کے شہزادے کے نام تحریر کیا تھا۔

اس خط میں انہوں نے شہزادے کی منتیں کیں اور انہیں اور ان کے خاندان کو جلاوطن نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ کے دادا، فریڈرک ٹرمپ 1885ءمیں لازمی فوجی سروس سے بچنے کے لیے جرمنی سے امریکا آ گئے تھے۔ امریکا پہنچ کر فریڈرک ٹرمپ نے مختلف کاروبار کئے اورخوب پیساکمایا۔فریڈرک ٹرمپ کو1901میں اپنے وطن کی یاد ستانے لگی جس کے بعد وہ واپس جرمنی چلے گئے تاہم جرمن حکومت کی نظر میں وہ لازمی فوجی سروس سے بھاگا ہوا ایک بھگوڑا اور مجرم تھا۔ لہٰذا فریڈرک ٹرمپ کی شہریت منسوخ کردی گئی اوروہ مجبوری میں بیوی سمیت دوبارہ امریکہ آگئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…