نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات سے پیدا ہونے والے کچھ مسائل بھارت کیلئے باعث تشویش ہیں جن میں اقتصادی راہداری منصوبہ بھی شامل ہے جو آزاد کشمیر کے راستے تعمیر کیا جارہاہے، ہم ٹیکٹیکل نیوکلیئر ہتھیاروں کے استعمال کی بات نہیں کرتے کوئی اور یہ بات کرتا ہے ،پاکستان اور بھارت کے درمیان حل طلب مسائل میں بڑی طاقتوں کو ملوث کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔پیر کوبھارتی میڈیاکے مطابق ایک معروف تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے
ایس جے شنکر نے چین اور پاکستان تعلقات کے حوالے سے کہاکہ کچھ مسائل ان تعلقات کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں جو بھارت کیلئے تشویش کا باعث ہیں جس میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ شامل ہے جو آزاد کشمیر کے راستے تعمیر کیا جارہاہے ۔ٹیکٹیکل نیوکلیئر ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے ایک سوال کے جوا ب میں انکا کہنا تھاکہ ہم ٹیکٹیکل نیوکلیئر ہتھیاروں کے استعمال کی بات نہیں کرتے کوئی اور یہ بات کرتا ہے ۔پاکستان اور بھارت کے درمیان حل طلب مسائل میں بڑی طاقتوں کو ملوث کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔پاک بھارت تعلقات میں کسی بھی عظیم طاقت کے ملوث ہونے پر بھارت کی ’’الرجی ‘‘ سے سب واقف ہیں۔