بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

غربت اور امیر ی زندگی اور موت کے درمیان کتنے سالوں کا فرق ڈال دیتی ہے ؟ امریکی یونیورسٹی کی حیران کن تحقیق جو آپ کو ضرور پڑھنی چاہئیے

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)زندگی اور موت بے شک صرف میرے اللہ رب العزت کے ہاتھ میں ہے جو جب بھی چاہتا ہے ، جو بھی چاہتا ہے، بس کُن کہہ دیتا ہے اوروہ کام ہوجاتا ہے تاہم علم ایک ایسی جستجو کا نام ہے جو ہر معاملے میں ذہنی اطمینان چاہتا ہے جس کیلئے تحقیقات ہوتی رہتی ہیں ۔ امریکا میں ایک نئے تحقیقی مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملک میں غریب شہریوں کی اوسط عمر امیر شہریوں کے مقابلے میں دس برس کم ہے۔امریکا میں East Tennessee State University کی جانب سے کیے جانے والے مطالعے سے ثابت ہوا ہے کہ زیادہ اوسط عمر رکھنے والوں میں اکثریت خواتین کی ہے جو ملک کے دولت مند علاقوں میں سکونت پذیر ہیں۔ ان کی اوسط عمر 83 برس تک ہے۔اس کے مقابلے میں غریب ریاستوں میں رہنے والی خواتین کی اوسط عمر 7 برس کم یعنی 76 برس ہے۔مردوں کے حوالے سے معاملہ اور زیادہ برا ہے جہاں دولت مند شخص کی اوسط عمر 79.3 برس ہے تو غربت کی حالت میں وہ اوسطا 69.8 برس سے زیادہ نہیں جی پاتا۔مطالعے کے مطابق ملک میں غربت کی صورت حال ڈرامائی اور تشویش ناک ہے۔ مطالعے کے نتائج میں یہ حیران کن بات بھی سامنے آئی ہے کہ دنیا کے پچاس فی صد سے زیادہ ممالک میں اوسط عمر امریکا کے غریب ترین علاقوں سے زیادہ بلند ہے۔ یہ انکشاف امریکی سرزمین پر رہنے والے کسی بھی شخص کے کو تشویش میں مبتلا کرنے کے لیے کافی ہے۔ان اعداد و شمار تک پہنچنے کے لیے مطالعے کے محققین نے امریکا کے 3141 ریجنوں کو آمدنی کی بنیاد پر از سر نو ترتیب دیا اور ہر ریجن میں آمدنی کے لحاظ سے معلومات کا استعمال کیا۔ ہر ریجن میں ایک گھرانے کی اوسط آمدنی کا پتہ چلانے کے لیے اعداد و شمار کے مرکزی بیورو سے رجوع کیا گیا۔امریکا کے امیر ترین ریجنوں میں 4 افراد پر مشتمل گھرانے کی سالانہ آمدنی کا اندازہ 89723 ڈالر لگایا گیا جب کہ غریب ریجنوں میں اتنے ہی افراد پر مشتمل گھرانے کی اوسط آمدنی کا تخمینہ 24960 ڈالر تھا۔واضح رہے کہ 4 افراد پر مشتمل گھرانے کے لیے وفاقی سطح پر غربت کی لکیر 24250 ڈالر سالانہ ہے۔امریکا کی غریب ریاستوں میں الاباما ، ارکنساس ، جورجیا ، الینوائے ، کینٹکی ، لویزیانا ، میسی سیپی ، اوکلا ہوما ، جنوبی کیرولائنا ، جنوبی ڈیکوٹا ، ٹینیسی ، ٹیکساس اور مغربی ورجینیا شامل ہیں۔دوسری جانب امیر ریاستوں میں الاسکا ، کیلی فورنیا ، کولو راڈو ، کنیکٹیکٹ ، انڈیانا ، میری لینڈ، میساچوسٹس، مینیسوٹا ، اوہایو ، نیو جرسی ، نیو میکسیکو ، نیویارک ، پنسلوینیا ، یوٹا ، ٹیکساس اور ورجینیا شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…