کراچی(نیوز ڈیسک)چیف سیکرٹری سندھ کون ہیں؟ سندھ بیوروکریسی کیلئے یہ بات معمہ بن گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے سجاد سلیم کی خدمات واپس لینے کیلئے خط لکھا تھا اور ساتھ ہی ساتھ عبدالسبحان کو چیف سیکر ٹری سند ھ تعینات کرنے کا حکم بھی دیا تھا مگر سجاد سلیم ابھی تک اپنی خدمات بطور چیف سیکرٹری انجام دے رہے ہیں اور انہوں نے اپنا آفس خالی نہیں کیا جس کی وجہ سے سندھ بیوروکریسی کے سامنے یہ معمہ کھڑا ہوا گیا ہے کہ وہ چیف سیکرٹری کے احکامات کو تسلیم کریں یا نہیں ۔