اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خیبرایجنسی میں 5 خودکش بمباروں کے داخل ہونے کی اطلاع پر گورنر خیبرپختونخوا مہتاب خان عباسی کا دورہ تحصیل باڑہ ملتوی کردیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل اور جمرود میں 5 خودکش بمباروں کے داخل ہونے کی اطلاع ہے۔ ایجنسی بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی خدشات پر گورنر خیبرپختونخوا مہتاب خان عباسی کا دورہ تحصیل باڑہ ملتوی کردیا گیا ہے۔