اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سندھ اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران دلچسپ صورت حال ، منظور وسان کی زبان پھسل گئی ۔کرپشن کے حوالے سے سوال کے جواب میں منظور وسان نے کہا کہ ”جتنی ہو سکے کرپشن کرنے کی کوشش کرتے ہیں “جس پر اسمبلی ہال میں زور دار قہقے لگے۔بدھ کے روز سندھ اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران صوبائی رکن محمد کامران کے کرپشن کے حوالے سے جوا ب دیتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ ”جتنی ہو سکے کرپشن کرنے کی کوشش کرتا ہوں “جس پر ایوان میں زور دار قہقے لگے ۔ا اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ آخر سچ زبان پر آ ہی جاتا ہے ۔اس دوران سپیکر سراج درانی منظور وسان کی صفائی پیش کرنے کیلئے کود پڑے اور کہا کہ انسان ہے زبان پھسل گئی ہے کوئی بات نہیں ۔منظور وسان کا مطلب غلط طریقے سے نہ لیں۔صوبائی رکن محمد کامران نے منظور وسان سے کہا کہ کیا آپ نے حکومتی کرپشن کا خواب تو نہیں دیکھ لیا ۔اس پر منظور وسان نے کہا کہ اب خواب دیکھنے وقت نہیں ہے،کرپشن کے حوالے سے میری زبان پھسل گئی معافی مانگتا ہوں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں