اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ نہ رک سکا، کورنگی میں ایم کیو ایم لیگل ایڈ کمیٹی کے رکن کو قتل کر دیا گیا۔علی حسنین بخاری لاپتہ کارکنوں کے کیس کی پیروی کر رہے تھے۔ ،لاش رضویہ کے علاقے سے برآمد ہوئی۔علی حسنین ایڈوکیٹ کے قتل کے خلاف وکلا نے ہڑتال کر دی ، ہائیکورٹ، سٹی کورٹ اور دیگر عدالتوں میں وکلا نے کام بند کر دیا۔ دوسری جانب رضویہ تھانے کے علاقے البیلہ چاندنی سے ایک لاش ملی ہے جس کی فوری شناخت نہیں ہو سکی۔