اسلام آباد(نیوزڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کو سینیٹ انتخابات سے روکنے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔درخواست گزار محمود اختر نقوی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے کہ رحمان ملک صادق اور امین نہیں اور نادہندہ بھی ہیں۔ رحمان ملک نے عدالتی حکم کے باوجود مراعات اور تنخواہیں واپس جمع نہیں کرائیں ، درخواست گزار کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد رحمان ملک دو ہزار سترہ تک نااہل ہو چکے ہیں لہٰذا ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر کے انہیں سینیٹ الیکشن لڑنے سے روکا جائے۔